اقبال نیازی کو ریاستی سطح کا گورو پرسکار اور فیلو شپ

مراٹھی تنظیم نےبھی اعتراف کیا 30سالہ خدمات کا اقبال نیازی کو ریاستی سطح کا گورو پرسکار اور فیلو شپ

ممبئی : درس و تدریس سےوابستہ رہتےہوئےگزشتہ ٠٣ بر سوں سےاردو ڈراما اور تھیٹر کی بےلوث خدمات انجام دینےوالےڈراما نگار ، ہدایتکار ، افسانہ نگار ، کالم نگار ،مدرس اقبال نیازی کو اردو ہندی کی متعدد تنظیموں نےریاستی اور کل ہند سطح کےانعامات سےنوازا ہےلیکن گزشتہ دنوں مراٹھی کی ایک معروف تنظیم بھارتیہ سماج وکاس اکاڈمی نےمختلف شعبئہ حیات میں غیر معمولی کام انجام دینےوالی شخصیتوں کا انتخاب ریاستی سطح پر کیا جس میں اردو ڈراما اور تھیٹر کےذریعے، تعلیمی و ثقافتی سر گرمیوں کےذریعےقومی یکجہتی کو فروغ دینےاور سلگتےہوئےسماجی مسائل کو ڈراموں کےذریعےپیش کر نےکےلیےاقبال نیازی کا انتخاب کیا اور ٣١ اگست کی صبح ١١۔بجےدادر ماٹونگا کلچر ل ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ، مراٹھی کےمقتدر ادباءشعرا ء، صحافی اور دانشوروں کی موجودگی میں انھیں راشٹریہ ایکاتما فیلو شپ ٠١٠٢ (ریاستی گورو پرسکار ) سےنوازا گیا ۔ایک منفرد سہ رنگی شال ، گولڈ میڈل ، خوبصورت سند اور مومنٹودےکر تالیوں کی گونج میں اقبال نیازی کو یہ اعزاز بخشا گیا۔پو رےمہا راشٹرا سےمنتخب ٠٣ افراد میں اقبا ل نیا زی اردو کےواحد فنکا ر ہیں جنھیں اس ایوارڈ کےلئےمنتخب کیا گیا ہی۔یاد رہےکہ گذشتہ سال اقبال نیازی کو پنویل رائےگڈھ کی ایک اور مراٹھی تنظیم لوک کلیان کا ری سیوا سنستھا نےبھی ”مہاراشٹر لوک رتن ایوارڈ “سےنوازا تھا ۔ ممبئی میں دہشت گردانہ کاروائی اور ٹرین بم دھماکوں کی مذمت کےلیےاقبال نیازی کا تحریر کردہ ڈراما ”یہ کس کا لہو ہےکون مرا “ نےپورےمہاراشٹر میں ٠٦ شوز مکمل کئےہیں اور ابھی ابھی اس کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ از ین اقبال نیازی نےدہشت گردوں کی مذمت کےلیےمتعدد نظمیں اور مضامین بھی لکھےہیں ۔ گزشتہ ٤٢ بر سوں سےبطور مدرس اپنےفرائض انجام دینےوالےاقبال نیازی کو حکومت مہاراشٹر کےتعلیمی ادارہ ، مہاراشٹر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجو کیشن بورڈ نےبھی ممبر بنایا ہےاور وہ انکوائری آفیسر کی حیثیت سےبھی بورڈمیں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہےہیں ۔٠٣ بر سوں سےتھیٹر سےعملاً وابستہ اقبال نیازی اردو کےمشہور ڈراما گروپ کردار آرٹ اکیڈمی کےکریٹیوڈائریکٹر ہیں اور اب تک ٠٠١ سےزائد اردو ہندی ڈرامےاسٹیج کر چکےہیں ۔ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ڈرامہ ورک شاپ ، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کےورک شاپ اور تعلیمی سیمی نارزو ورک شاپ کا انعقاد کر تےرہتےہیں ۔ کل ہند سظح پر ان کا بیحد مقبول ڈراما”اور کتنےجلیا نوالہ باغ “کو زبر دست شہرت ملی اور اسےساہیتہ کلاپریشد نئی دہلی نےنیشنل ایوارڈ سےنوازا ۔اب تک اس کے٠٠٩ سےزائد شوز ہندوستان کی مختلف زبانوں میں ہو چکےہیں اور ٠٠٣ سےزائد انعامات سےنوازا گیا ہے۔اقبال نیازی کو سر کاری اور غیر سر کاری تنظیموں نےریا ستی اور کل ہند سطح پر اب تک ٠٥ سےزائد ایوارڈ ز و اعزازات سےنوازا ہے۔اردو ہندی میں ڈراموں کےتین مجموعےشائع ہو چکےہیں اور تین کتابیں زیر طبع ہیں ۔ ایک مرا ٹھی تنظیم کےجانب سےاس مقتدر اور باوقار فیلو شپ اور ایوارڈ کےملنےپر اقبال نیازی کےاحباب ساتھی اساتذہ اور اہلیان اردو نےمسرت کا اظہار کیا اور انھیں ہدیہ تہنیت پیش کی ۔

0 comments:

Post a Comment